فاروق ستار دس مرتبہ پیدا ہوجائیں کوئی فر ق نہیں پڑے گا،مرنے اور مارنے والا دور ختم ہوگیا:مصطفی کمال

فاروق ستار دس مرتبہ پیدا ہوجائیں کوئی فر ق نہیں پڑے گا،مرنے اور مارنے والا ...
فاروق ستار دس مرتبہ پیدا ہوجائیں کوئی فر ق نہیں پڑے گا،مرنے اور مارنے والا دور ختم ہوگیا:مصطفی کمال

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ظلم اور جبر کے خلاف لوگ متحد ہیں ،مرنے اور مارنے والا دور ختم ہوگیا،فاروق ستار دس مرتبہ پیدا ہوجائیں کوئی فر ق نہیں پڑے گا۔

سماء نیوز کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ظلم اور جبر کے خلاف لوگ متحد ہیں ،مرنے اور مارنے والا دور ختم ہوگیا،کارکنان نے لانڈھی کورنگی میں استقبال کا اہتمام کیا ہے ، عوامی رابطہ مہم کا پہلا دور کامیاب ہوگا،ہمارےساتھ عوام کی طاقت ہے ، لانڈھی اور کورنگی کے لوگوں کا بھرپور تعاون حاصل ہے ، متحدہ بانی اور ایم کیو ایم ایک ہی نام ہے،متحدہ بانی اور ایم کیو ایم کے خلاف پابندی سے آگے کارروائی ہونی چاہیے۔

ایم کیو ایم کے دفاتر گرانے کا حکم میں نے دیا رینجرز نے نہیں،حالات سے بے خبر رانا ثنا اللہ کی غلط فہمی دور کرنے کیلئے تیار ہوں: مراد شاہ

انہوں نے کہا ہے کہ فاروق ستار سمیت کوئی بھی متحدہ کے بانی کو پارٹی سے نہیں نکال سکتا،اب پارٹی وہی چلارہے ہیں،متحدہ کے مینڈیٹ سے بھی لاتعلقی ہونی چاہیے،فاروق ستار نے ہمیشہ متحدہ قائد کا دفاع کیا ہے،فاروق ستار دس مرتبہ پیدا ہوجائیں کوئی فر ق نہیں پڑے گا،متحدہ کے بانی ہمیشہ باصلاحیت لوگوں سے خوفزدہ رہتے ہیں،آس پاس کے لوگ ہدایات لے کر فاروق ستار کو دیتے ہیں۔

مزید :

کراچی -