لاہور سے چند روز قبل اغوا ہونے والی نرس قتل ہو گئی،ملزم گرفتار

لاہور سے چند روز قبل اغوا ہونے والی نرس قتل ہو گئی،ملزم گرفتار
لاہور سے چند روز قبل اغوا ہونے والی نرس قتل ہو گئی،ملزم گرفتار

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )چند روز قبل لاہور سے لاپتہ ہونے والی نرس کو قتل کردیا گیا ،پولیس نے قاتل کو گرفتار کر لیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق دس روز قبل لاہور کے فیکٹری ایریا سے لاپتہ ہونے والی نرس کو قتل کردیا گیا ،پولیس نے ملزم شہزاد کو گرفتار کر لیا جس نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شہزاد نے چھری کے وار سے نرس کو قتل کیا جس کے جسم کے حصے قصور میں کھیتوں سے برآمد ہوئے ۔ مقتولہ شمشادکلینک میں نرس تھی ۔ملزم شہزاد نے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ مقتولہ شادی کے لیے بلیک میل کرتی تھی اس لیے تنگ آکر مار دیا۔

پشاور میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

مزید : لاہور