برطانیہ کے قانون دان بیرسٹر راشد اسلم کی جانب سے بار بی کیو اینڈ میوسیقی کی محفل کا انعقاد، کثیر پاکستانیوں کی شرکت

برطانیہ کے قانون دان بیرسٹر راشد اسلم کی جانب سے بار بی کیو اینڈ میوسیقی کی ...
برطانیہ کے قانون دان بیرسٹر راشد اسلم کی جانب سے بار بی کیو اینڈ میوسیقی کی محفل کا انعقاد، کثیر پاکستانیوں کی شرکت

  

لندن(عرفان الحق )خوشیاں مل بیٹھ کے بانٹنے کا نام ہے۔ جبکہ خوشیاں بانٹنے کے لئے نہ تو کوئی دن مقرر ہے اور نہ جگہ کا تعین۔ جہاں دوست احباب بیٹھ گے وہی دن عید کا دن بن جاتا ہے۔ لیکن لندن کی مصروف اور تھکا دینے والی زندگی میں دوستوں کو فرصت کے چند لمحات مہیا کرنا اور ان کے ساتھ مل بیٹھنا کسی غنیمت سے کم نہیں۔

بکرا عید کی آمد آمد ہے اور آجکل لندن میں سورج بھی اپنی پوری آب وتاب دیکھا رہا ہے۔ گذشتہ روز موسم نے ذرا انگڑائی لی اور رم جم خوب برسا جس سے لندن کا موسم خوشگوار ہوگیا۔

بات ہو رہی تھی مل بیٹھ کر خوشیاں منانے کی۔ اس حوالہ سے برطانیہ کے معروف قانون دان بیرسٹر راشد اسلم کی طرف سے گذشتہ روز مِلٹن کِین کے علاقہ میں واقعہ ائیر فیلڈ پر بار بی کیو اینڈ میوسیقی کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بڑی تعداد میں شعبہ وکالت سے تعلق رکھنے والے افراد کونسلر عبید خان،مشتاق لاشاری، بلال ہاشمی،اظہر جاوید، مرتضی علی شاہ، وسیم اسلم،مجتبی علی شاہ اور نسیم صدیقی تیمور اقبال کے علاوہ کمیونٹی افراد نے شرکت کی۔

پارٹی کے شرکاء کے لئے مزے مزے کی بار بی کیو کے علاوہ کلاسیکل موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جبکہ انہیں ائیر فیلڈ سے چھوٹے جہازوں پر ہوائی سیر بھی کروائی گی۔ اس موقع پر موجود افراد نے ایک دوسرے سے ملکر خوشی کا اظہار بھی کیا اور برطانیہ ' پاکستان اور بین الاقوامی امور پر بحث و مباحثہ بھی خوب کیا اور اپنے اپنے حالات کا اظہار کیا۔

بیرسٹر راشد اسلم کی طرف سے اس پارٹی کا ہرسال انعقاد کیا جاتا ہے۔ جس میں قانونی ماہرین کے علاوہ کمیونٹی افراد شرکت کرتے ہیں اور ہوائی سفر کے مزے لوٹتے ہیں۔

باربی کیو پارٹی میں محفل موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں موسیقاروں نے کلاسیکل موسیقی سے حاضرین کو خوب مخظوظ کیا۔

پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسسٹر راشد اسلم کا کہنا تھا کہ ان کا یہ پارٹی منعقد کرنے کا مقصد کمیونٹی افراد کو مل بیٹھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دیار غیر میں اپنی کمیونٹی کا جمع کرنے کا مقصد سیر و تفریخ کے علاوہ ایک دوسرے اور کمیونٹی کے مسائل سے آگاہی ہے۔

مزید :

برطانیہ -