نواز شریف پاناما لیکس سے بچنے کیلئے بیرون ممالک کے آگے ہاتھ جوڑرہے ہیں،کسی بھی کام کیلئے نام کے آخر میں شریف لکھا ہونا چاہئے: عمران خان

نواز شریف پاناما لیکس سے بچنے کیلئے بیرون ممالک کے آگے ہاتھ جوڑرہے ہیں،کسی ...
نواز شریف پاناما لیکس سے بچنے کیلئے بیرون ممالک کے آگے ہاتھ جوڑرہے ہیں،کسی بھی کام کیلئے نام کے آخر میں شریف لکھا ہونا چاہئے: عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بوریوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تین ستمبر کو واقعی گو نواز گو ہو جائے گا۔جمہوریت میں میرٹ ہوتا ہے لیکن بادشاہت میں میرٹ نہیں۔ اس وقت ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ پنجاب میں کسی بھی کام کیلئے اپنے نام کے آخر میں شریف لکھنا ضروری ہے۔اس کیلئے میرٹ ضروری نہیں ہوتا۔
بوریوالہ میں پی ٹی آئی کی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کرپٹ لوگ ایسے جلسے نہیں کر سکتے۔میاں صاحب آپ کو پتہ ہے کہ آپ نے اربوں روپے لوٹے ہیں۔اب نواز شریف بیرون ملک سے سفارشیں ڈھونڈ رہے ہیں اور ان کے آگے ہاتھ جوڑ رہے ہیں تاکہ ان کی پاناما لیکس سے جان چھوٹ جائے۔

نیب اور ایف بی آر کی ناکامی کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا ، لاہور میں رینجرز بلائی جائے: عمران خان

ہمیں پتہ ہے آپ کن ممالک کے آگے ہاتھ جوڑ رہے ہیں لیکن میں بتا دوں کہ آپ کی کوئی سفارش اب کام نہیں آئے گی یہ لوگ اب آپ کو نہیں بچا سکتے۔۔عمران خان نے کہا کہ ایک آدمی لندن میں بیٹھ کر کئی سالوں سے دہشتگردی کروا رہا ہے۔حکومت اس پر کیوں خاموش ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ آدمی کبھی قوم کی قیادت نہیں کر سکتا۔ نواز شریف نے کسانوں کو تباہ کر دیا۔ کسی کو گنے کے پیسے نہیں ملتے توکوئی اپنی کپاس کے پیسوں کیلئے دربدر پھر رہا ہے۔ ان حالات میں کسانوں نے کھیتی باڑی ہی ترک کرنا شروع کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ ن لیگ والے کس طرح پولیس کو استعمال کرتے ہیں۔پنجاب کا 56فیصد بجٹ لاہور پر استعمال کیا جارہا ہے۔جنوبی پنجاب میں احساس محرومی پیدا ہو رہا ہے۔

پاناما لیکس، تحریک انصاف نے وزیرا عظم اور فیملی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

لاہور میں ہمارے کارکنوں کے قتل کے مدعی کو حمزہ شہباز نے کہا کہ میں سمجھوتا کرا دیتا ہوں لیکن اس کو قتل کر ادیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جس وزارت میں کرپشن کرنا ہوتی ہے اس کا وزیر سب سے کرپٹ شخص کو بنا دیا جاتا ہے۔جلسے کے آخر میں عمران خان نے پی ٹی آئی کی امیدوار عائشہ جٹ کو ضمنی الیکشن میں کامیاب کرانے کا وعدہ لیا۔ جلسے سے چودھری سرور، جہانگرین ترین ، عائشہ جٹ اور دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -