افغانستان کے آرمی چیف بھارت کیا کرنے جارہے ہیں؟ اصل حقیقت سامنے آگئی، پاکستان نے بھی وارننگ جاری کردی

افغانستان کے آرمی چیف بھارت کیا کرنے جارہے ہیں؟ اصل حقیقت سامنے آگئی، ...
افغانستان کے آرمی چیف بھارت کیا کرنے جارہے ہیں؟ اصل حقیقت سامنے آگئی، پاکستان نے بھی وارننگ جاری کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے ہمسایہ مسلم ملک افغانستان کے لب و لہجے میں آنے والی تلخی اور پاکستان مخالف بیانات و اقدامات کی وجہ کیا ہے، اس کا اندازہ افغان آرمی چیف کے عنقریب دورہ بھارت کے اغراض و مقاصد سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔
خامہ پریس کی رپورٹ کے مطابق افغان آرمی چیف اس دورے کے دوران مہلک ہتھیاروں کی ایک لمبی فہرست بھارت کے حوالے کریں گے، جن میں MI-25گن شپ ہیلی کاپٹراور دیگر اقسام کے ہیلی کاپٹروں کا مطالبہ بھی شامل ہوگا۔ بھارت اور افغانستان کے درمیان فوجی تعاون کو مزید بڑھانے کے سلسلے میں ہی افغان آرمی چیف جنرل قدم شاہ شحیم کو بھارت بھیجا جا رہا ہے۔افغانستان کی نیشنل ڈیفنس اینڈ سکیورٹی فورسز کو مہلک ہتھیاروں سے لیس کرنے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان گفت و شنید پہلے سے جاری تھی۔

دولت اسلامیہ کے خلاف کارروائی،برطانوی بحری بیڑہ بھی روانگی کیلئے تیار
امریکہ نے بھی افغانستان میں بھارت کی مداخلت اور اثر ورسوخ کو خوش آمدید کہہ دیا ہے۔ افغانستان میں سینئر ترین امریکی جرنیل جان نکلسن نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کو افغان افواج کے لئے مزید اسلحہ فراہم کرکے اس تعاون کو مزید بڑھانا چاہیے۔

پاکستان کی جانب سے دونوں ملکوں کو انتباہ کیا گیا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے منافی اقدامات سے گریز کیا جائے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے اس صورتحال کے پیش نظر ایک حالیہ بیان میں خبردار کیا کہ افغانستان کو چاہیے کہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے سے بھارت کو باز رکھے۔
واضح رہے کہ طالبان کے اقتدار کا خاتمہ ہونے کے بعد بھارت اب تک تقریباً دو ارب ڈالر (تقریباًدوکھرب پاکستانی روپے) افغانستان کی ترقی اور استحکام کی آڑ میں فراہم کر چکا ہے، جس کا اصل مقصد پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنا اور خطے میں عدم استحکام کو فروغ دینا ہے۔