بنگلہ دیش سے ایسی خبر آگئی کہ اب کوئی بھی بین الاقوامی ٹیم کرکٹ کھیلنے کیلئے وہاں جانے سے پہلے ہزار بار سوچے گی کیونکہ۔۔۔

بنگلہ دیش سے ایسی خبر آگئی کہ اب کوئی بھی بین الاقوامی ٹیم کرکٹ کھیلنے کیلئے ...
بنگلہ دیش سے ایسی خبر آگئی کہ اب کوئی بھی بین الاقوامی ٹیم کرکٹ کھیلنے کیلئے وہاں جانے سے پہلے ہزار بار سوچے گی کیونکہ۔۔۔

  


ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں سری لنکن ٹیم پر ہونے والے حملے نے اس قدر گہرے اثرات چھوڑے کہ آج تک پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال نہیں ہوسکی۔ اب بنگلہ دیش کے بارے میں بھی ایک ایسی خطرناک خبر سامنے آ گئی ہے کہ اس ملک میں بھی انٹرنیشنل کرکٹ کا وجود خطرے میں پڑ گیا ہے۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلا دیش کے موقع پر داعش نے اس پر حملہ کرنا تھا مگر خوش قسمتی سے آسٹریلوی ٹیم نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر دورہ منسوخ کردیا۔ آسٹریلیا نے ناصرف گزشتہ سال اکتوبر میں طے شدہ دورہ منسوخ کیا بلکہ رواں سال انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت سے بھی معذرت کرلی۔

ترکی میں پہلی مرتبہ خواتین پولیس اہلکاروں کو حجاب کی اجازت

رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے آسٹریلوی ٹیم کے لئے منعقد ہونے والی ایک استقبالیہ تقریب کو نشانہ بنانے کی تیاری مکمل کر رکھی تھی۔ اس تقریب میں بنگلہ دیشی ٹیم کو بھی شرکت کرنا تھی اور یوں یہ حملہ انتہائی تباہ کن نتائج کا حامل ثابت ہو سکتا تھا۔ رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی حکام کو اپنے زرائع سے جونہی اس منصوبے کا علم ہوا تو دورہ منسوخ کردیا گیا۔ بنگلا دیش میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات نے بھی غیر ملکی ٹیموں کے خدشات کی تصدیق کر دی ہے، جس کے بعد اس ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کے لئے مسائل شدید سے شدید تر ہوتے نظر آ رہے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی