اورنج ٹرین منصوبہ،ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل تیار

اورنج ٹرین منصوبہ،ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل تیار
اورنج ٹرین منصوبہ،ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل تیار

  


لاہور(نامہ نگار خصوصی) اورنج لائن ٹرین منصوبے کے راستے میں آنے والے گیارہ تاریخی مقامات پر کام روک دینے کے لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی ہدایت پر اپیل تیار کرلی گئی ہے۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے بارے میں عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل تیار کی ہے جس میں لاہور ہائیکورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا گیا جس کے تحت منصوبے کے راستے میں گیارہ تاریخی مقامات کے دو سو فٹ حدود میں کام روکنے کا حکم دیا گیا۔اپیل میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا پچاس فیصد کے قریب مکمل ہوچکا ہے اور اس مرحلے میں تبدیلی کرنے سے پیچیدگیاں پیدا ہوں گی۔لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل وزیر اعلی پنجاب کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔

مزید : لاہور