نریندر مودی پاکستان پر جنگ مسلط کرنا چاہتے ہیں: سابق وزیراعلیٰ اترپردیش

نریندر مودی پاکستان پر جنگ مسلط کرنا چاہتے ہیں: سابق وزیراعلیٰ اترپردیش
نریندر مودی پاکستان پر جنگ مسلط کرنا چاہتے ہیں: سابق وزیراعلیٰ اترپردیش

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش کی سابق وزیراعلیٰ کماری مایا وتی نے وزیراعظم نریندر مودی پر الزام لگایا ہے کہ وہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنا چاہتے ہیں۔

ایک بھارتی اخبار کو انٹرویو میں کماری مایا وتی نے کہا کہ بی جے پی اترپردیش میں مسل و¿م کش فسادات کروانا چاہتی ہے۔ پاکستان کے خلاف بی جے پی جھوٹا پراپیگنڈہ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی کی وجہ سے ہی گجرات کے مسلم کش فسادات ہوئے تھے جن میں کئی لوگوں کی جانیں گئی تھیں۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھارتی اپوزیشن بھی مودی پر الزام لگا چکی ہے کہ وہ پاکستان سے جنگ کے بہانے تلاش کر رہے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -