فاروق ستار نے ”تفریحی“ پریس کانفرنس ملتوی کردی

فاروق ستار نے ”تفریحی“ پریس کانفرنس ملتوی کردی
فاروق ستار نے ”تفریحی“ پریس کانفرنس ملتوی کردی

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے  کی پریس کانفرنس ملتوی کردی ،گزشتہ روز انہوں نے اس پریس کانفرنس کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ایک تفریحی پریس کانفرنس ہوگی ۔

فاروق ستار دس مرتبہ پیدا ہوجائیں کوئی فر ق نہیں پڑے گا،مرنے اور مارنے والا دور ختم ہوگیا:مصطفی کمال

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی پاکستان کے اجلاس کے بعدفاروق ستار نے اپنی پریس کانفرنس ملتوی کردی ۔ان کاکہناہے کہ تنظیمی اور سیاسی مصروفیات کے باعث پریس کانفرنس ملتوی کردی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو پریس کانفرنس نہ کرنے کا مشورہ دیا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایک بہت تفریحی پریس کانفرنس کریں گے ۔انہوں نے کہا تھا کہ کل ہونے والی پریس کانفرنس میں آپ ہمیں پریشان نہیں دیکھیں گے کیو نکہ ہمارا موقف ہے ”ٹینشن لینے کا نہیں ،ٹینشن دینے کا “،اب عوام خود دیکھے گی کہ پریشان کون ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بہت دنوں سے تفریح نہیں کی اس لیے کل کی پریس کانفرنس تفریحی ہو گی تاہم انہوں نے رابطہ کمیٹی کے مشورے پر پریس کانفرنس ملتوی کردی ۔

مزید : کراچی