پاکستانی تاریخ کی شادی کی طویل ترین تقریب بالآخر اپنے انجام کو پہنچ گئی، کتنے دن جاری رہی؟ جان کر پاکستانیوں کو دن میں تارے نظر آجائیں گے

پاکستانی تاریخ کی شادی کی طویل ترین تقریب بالآخر اپنے انجام کو پہنچ گئی، ...
پاکستانی تاریخ کی شادی کی طویل ترین تقریب بالآخر اپنے انجام کو پہنچ گئی، کتنے دن جاری رہی؟ جان کر پاکستانیوں کو دن میں تارے نظر آجائیں گے

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانیوں کی اکثریت کے لئے شادی کے اخراجات انتہائی کمر توڑ ثابت ہو سکتے ہیں لہٰذا کوشش کی جاتی ہے کہ شادی کا فنکشن مختصر ہی رکھا جائے، مگر اسی ملک کے ایک انتہائی مالدار جوڑے کی شاہانہ شادی کی تقریبات شروع ہوئیں تو کئی مہینوں تک پھیل گئیں، حتٰی کہ یہ شادی ملکی تاریخ کی طویل ترین شادی قرار پا گئی۔

اس شادی کی تقریبات طویل ترین ہی نہیں تھیں بلکہ ان میں شان و شوکت اور آرائش و زیبائش کا بھی ایسا اہتمام تھا کہ جس کا تصور صرف بالی ووڈ کی فلموں میں ہی نظر آتا ہے۔

انسٹاگرام پر #anushMunibکے نام سے موجود اکاﺅنٹ پر گزشتہ کئی ماہ کے دوران منعقد ہونے والی اس شادی کی تقریبات کی تصاویر پوسٹ کی جاتی رہیں، جنہوں نے پاکستان کے علاوہ بیرون ملک بھی دھوم مچادی۔ ویب سائٹ mangobaazکی رپورٹ کے مطابق اس شادی کی تقریبات کی پہلی خبر جنوری میں سامنے آئی اور پھر وقفے وقفے سے منعقد ہونے والی مختلف تقاریب کی حیرت انگیز تصاویر نے انٹرنیٹ پر تہلکہ برپا کردیا۔

کولمبیا کی جیل میں 17 قیدیوں کی اجتماعی شادیاں

دولہے منیب الطاف اور دلہن انوش عمار کی تصاویر دیکھئے، یوں لگتا ہے کہ کسی افسانوی دنیا کے مناظر ہیں۔ مہندی کے موقع پر سجائے گئے سٹیج کی شان و شوکت کسی بادشاہ کے زروجواہرات سے مزئین تخت سے کم نہیں ہے۔

شادی کی تقریبات کے سلسلہ میں منعقد ہونے والی موسیقی کی محافل اور رقص کا اہتمام بھی بالی ووڈ کی کسی فلم کے سٹیج کا منظر پیش کرتا ہے۔ دولہا اور دلہن نے روایتی عروسی ملبوسات ہی زیب تن نہیں کئے بلکہ غیر روایتی اور قدیم طرز کے ملبوسات پہن کر بھی متعدد تصاویر بنوائیں۔

دولہے کی بناﺅ سنگھار سے مزئین کرتا نما شیروانی نے خصوصی توجہ حاصل کی، جسے قدم اور جدید فیشن کا حسین امتزاج قرار دیاگیا۔

برائیڈل شاور کی خصوصی تقریب کو بھی رنگ برنگی روشنیوں اور شاندار آرائشی سامان نے انتہائی خوبصورت بنادیا۔ اس تقریب کے دوران دلہن پر ڈھیروں پھولوں اور حتیٰ کہ قیمتی جواہرات کی بارش بھی کی گئی۔

پاکستان کے بعد ان تقاریب نے ترکی کا رُخ کیا جہاں تاریخی شہر استنبول میں مزید تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ دولہے اور دلہن کے لئے استنبول کے حسین ساحل سے پرے آبنائے باسفورس میں تفریحی کشتیوں پر خصوصی تقریب کا انعقادکیا گیا۔ اس موقع پر دلہن کی سہیلیوں نے یادگار تصاویر بنوائیں جنہیں انٹرنیٹ پر بہت پسند کیا جارہا ہے۔

شادی سے چند گھنٹے پہلے دلہن کو ایک ایسی ٹیلیفون کال آگئی کہ شادی سے ہی انکار کر دیا، معاملہ محبت کا نہیں تھا بلکہ۔۔۔ ایسی حقیقت کہ جان کر کسی بھی لڑکی کے پیروں تلے زمین نکل جائے

سمندر کے بعد تقاریب نے دوبارہ زمین کا رُخ کیا اور ترکی کے ایک مشہور کلب میں رات کے وقت ایک شاندار پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس کے دوران موسیقی اور رقص کا خوبصورت مظاہرہ پیش کیا گیا۔

گلزار فیملی ڈانس فلو ر پر

اندازہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تقریباً آٹھ ماہ جاری رہنے والی ان تقاریب پر اگر اربوں نہیں تو کروڑوں ضرور خرچ ہوئے ہیں۔ اس شادی کی ہزاروں تصاویر ویب سائٹ انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹوں پر پوسٹ کی گئی ہیں، جنہیں لاکھوں بار شیئر کیا گیا ہے۔

انوش امر کی شادی کے دوران مختلف پوز

دانیال اور سلمان کا شادی کے دوران ایک پوز

دولہا اور دلہن شادی کے لباس میں

شادی کے دوران مہمانوں کا ایک خوبصورت انداز

اس تصویر میں دلہن مہمانوں کے بالکل درمیان میں کھڑی ہے

نور جہاں عزائن کا ایک انداز

دولہا اور دلہن

شادی کا ایک خوبصورت دن

خوبصورت جوڑا مہمانوں کے جھرمٹ میں

شادی میں سجاوٹ

It's time for cake ???????????????? #AnushMunib #munush

A video posted by Sunday Times (@sundaytimes) on

مزید :

ڈیلی بائیٹس -اہم خبریں -