یمن: فوج کے تربیتی کیمپ پرخودکش حملہ، 60اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

یمن: فوج کے تربیتی کیمپ پرخودکش حملہ، 60اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی
یمن: فوج کے تربیتی کیمپ پرخودکش حملہ، 60اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

  

عدن(نیوز ڈیسک)یمن میں سرکاری فوج کے تربیتی کیمپ پر خود کش حملے پر 60 اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹر کے مطابق عدن میں خودکش حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری گاڑی کو فوجی کیمپ سے ٹکرا دیا۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ فوج کے تربیتی کیمپ کی عمارت زمین بوس ہوگئی۔ سرکاری حکام نے واقعے کے نتیجے میں 60 اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے.جس تربیتی کیمپ پر حملہ کیا گیا وہاں فوجی اہلکاروں کے علاوہ حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی سربراہی میں اتحادی افواج کی حمایتی ملیشیا کے ارکان کو بھی تربیت دی جاتی تھی۔واضح رہے کہ یہ حملہ ایسے وقت کیا گیا ہے جب یمن اور سعودی عرب کے درمیان 17 ماہ سے جاری کشیدگی ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -