نظام انصاف میں آئی ٹی کے فروغ سے انقلاب لایا جاسکتا ہے:چیف جسٹس انورظہیرجمالی

نظام انصاف میں آئی ٹی کے فروغ سے انقلاب لایا جاسکتا ہے:چیف جسٹس انورظہیرجمالی
نظام انصاف میں آئی ٹی کے فروغ سے انقلاب لایا جاسکتا ہے:چیف جسٹس انورظہیرجمالی

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس آپ پاکستان جسٹس انورظہیرجمالی نے کہا ہے کہ پولیس اور عدلیہ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال محدود ہے،نظام انصاف میں آئی ٹی کے فروغ سے مستقبل میں قابل ذکر فوائد حاصل ہوں گے۔

جیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے عدالتی نظام میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ٹی کے استعمال سے عدالتی کارکردگی میں خاطر خواہ انقلاب لایا جا سکتا ہے،لاکمیشن نے اپنی رپورٹ میں نظام انصاف میں آئی ٹی کے استعمال کا جائزہ لیا ہے، یہ ضروری ہے کہ ہم اپنی کارکردگی عوام کے سامنے لائیں۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری ایک مرتبہ پھر بارش کے پانی میں ڈوب گئی

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور شاہ نے کہا ہے کہ عدالتوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سسٹم لا رہے ہیں،علم نہیں کہ زیر التواءمقدمات کی سماعت کیوں نہیں ہورہی ہے،پنجاب میں ڈیڑھ لاکھ کیس عدالت میں ہیں،ججزکو انفارمیشن سسٹم کو سمجھنا ہوگا۔

مزید : اسلام آباد