بھارت کا پاکستان پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کا بے بنیادالزام

بھارت کا پاکستان پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کا بے بنیادالزام
بھارت کا پاکستان پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کا بے بنیادالزام

  


نیودہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی جانب سے پاکستان پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کا ایک بار پھر بے بنیاد الزام لگایا گیا ہے۔

بھارتی اجبار انڈین ایکسپریس کے مطابق بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی طیارے نے آر ایس پورہ سیکٹر پر انڈین فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے،اخبار لکھتا ہے کہ یہ بھارتی حکومت کیلئے خبردار ہونے کا  وقت ہے،بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ طیارہ ایک منٹ تک انڈیا کی حدود میں رہا جس کو ریڈار پر دیکھا گیا ہے،تحقیق کررہے ہیں کہ یہ طیارہ تھا یا کوئی ڈرون جو ہماری حدود میں گھس آیا۔

بنگلہ دیش سے ایسی خبر آگئی کہ اب کوئی بھی بین الاقوامی ٹیم کرکٹ کھیلنے کیلئے وہاں جانے سے پہلے ہزار بار سوچے گی کیونکہ۔۔۔

دوسری طرف ایک بھارتی آفیشل کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سرحد پر پاکستان اور بھارت کے درمیان پانچ کلومیٹر تک فضائی فاصلہ صفر لائن سے کراسنگ سے بچنے کیلئے رکھا گیا ہے ۔

مزید : بین الاقوامی