امریکہ کا پاکستانی قیدی احمد ربانی کو گوانتا موبے جیل سے رہا کرنے کا فیصلہ

امریکہ کا پاکستانی قیدی احمد ربانی کو گوانتا موبے جیل سے رہا کرنے کا فیصلہ
امریکہ کا پاکستانی قیدی احمد ربانی کو گوانتا موبے جیل سے رہا کرنے کا فیصلہ

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ نے پاکستانی قیدی محمداحمد ربانی کو گوانتا موبے جیل سے رہا کرنے کافیصلہ کر لیاہے ۔

نجی ٹی وی دنیانیوز نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ محمد ربانی کراچی میں ٹیکسی ڈرائیور تھا اور اسے 2002میں امریکہ حوالے کیا گیا تھا ،محمد ربانی پر دہشتگرد تنظیم اور اسامہ بن لادن سے تعلق کا الزام تھا لیکن 14سال بعد احمد ربانی پر تمام الزامات غلط ثابت ہوئے ہیں ۔احمد ربانی نے گوانتا موبے میں کچھ سال پہلے بھوٹ ہڑتال بھی کی تھی ۔احمد ربانی کی رہائی کیلئے یکم ستمبر کو گوانتاموبے جیل میں اجلاس ہو گا ۔نجی ٹی وی نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے کہا کہ گوانتے میں موبے میں قید چھ پاکستانیوں سے متعلق اب تک تفصیلات سامنے آ ئی ہیں ۔

مزید : اسلام آباد