مشرق وسطیٰ کی سیاست میں انقلاب،فلسطینی اور اسرائیلی امن کیلئے ایک ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوگئے

مشرق وسطیٰ کی سیاست میں انقلاب،فلسطینی اور اسرائیلی امن کیلئے ایک ساتھ ...
مشرق وسطیٰ کی سیاست میں انقلاب،فلسطینی اور اسرائیلی امن کیلئے ایک ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوگئے

  

بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطینی صدارتی ترجمان نبیل ابو رودینا کا کہنا ہے کہ ہم ایک جامع اور منضفانہ حل کے مقصد سے کسی بھی علاقائی یا بین الاقوامی امن کوششوں میں حصہ لینے کیلئے تیار ہیں۔

العربیہ نیوز کے مطابق روس کی طرف سے منعقد کی گئی گزشتہ برس ستمبر میں مسلم اور عیسائی لیڈروں کے مشترکہ اجلاس میں فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا تھا کہ فلسطینیوں کو کسی بھی منضانہ امن کوششوں کیلئے تیار کیا ہے،فلسطینیوں کو مسئلے کے حل کیلئے جامع اور منصفانہ امن کوششوں کیلئے تیار رہنا اور حصہ لیناچاہیے،فلسطینی صدارتی ترجمان نبیل ابو رودینا کا کہنا ہے کہ ہم ایک جامع اور منضفانہ حل کے مقصد سے کسی بھی علاقائی یا بین الاقوامی امن کوششوں میں حصہ لینے کیلئے تیار ہیں۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی طرف سے فلسطین کے صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے مابین ملاقات کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں،اس ملاقات کے روشن امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں۔دوسری جانب روسی صدر کے ترجمان نے اس ملاقات کے ٹھوس امکانا ت کو رد کیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -