متحدہ قومی موومنٹ نے واٹس ایپ گروپ سے واسع جلیل اور ندیم نصرت کا نام نکال دیا

متحدہ قومی موومنٹ نے واٹس ایپ گروپ سے واسع جلیل اور ندیم نصرت کا نام نکال دیا
متحدہ قومی موومنٹ نے واٹس ایپ گروپ سے واسع جلیل اور ندیم نصرت کا نام نکال دیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ کے آفیشل واٹس ایپ گروپ سے ندیم نصرت اور واسع جلیل کا نام نکال دیا گیا۔ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ہم نے لندن کو سوئچ آف کردیا ہے ۔

فاروق ستار نے ”تفریحی“ پریس کانفرنس ملتوی کردی

نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ہم نے لندن کو واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیا ۔ان کاکہنا تھا کہ پہلے واسع جلیل اور ندیم نصرت کے بیانات پارٹی پالیسی کا حصہ ہوتے تھے لیکن اب ان کے بیانات کو ایم کیو ایم کا موقف نہ سمجھا جائے بلکہ یہ صرف ان کی ذاتی رائے ہو گی ۔

مزید :

قومی -