عمران خان کا طاہر القادری سے ٹیلی فونک رابطہ ،حکومت مخالف تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے پر اتفاق
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کو ٹیلی فونک رابطہ کر کے تین ستمبر کی ریلی میں شرکت کی دعوت دے دی ،اس موقع پر دونوں رہنماو¿ں نے حکومت مخالف تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے پر اتفاق بھی کیا۔
نواز شریف پاناما لیکس سے بچنے کیلئے بیرون ممالک کے آگے ہاتھ جوڑرہے ہیں،کسی بھی کام کیلئے نام کے آخر میں شریف لکھا ہونا چاہئے: عمران خان
پاکستان کی سیاست کے سیاسی کزنز عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان دو سال کے بعد دوبارہ براہ راست رابطہ ہوا ہے۔ عمران خان نے ڈاکٹر طاہر القادری کو فون کیا ،اس دوران دونوں رہنماوں میں حکومت مخالف تحریک پر تبادلہ خیال کیا۔ عمران خان نے تین ستمبر کی ریلی میں شرکت کی دعوت دی تو طاہر القادری نے انہیں راولپنڈی کی دعوت دیدی۔ دونوں رہنماوں نے اتفاق کیا کہ پاناما لیکس اور سانحہ ماڈل ٹاون کے معاملوں پر حکومت کے خلاف مہم چلائیں گے۔
واضح رہے کہ اگست 2014 میں عمران خان اور طاہر القادری میں آخری بار براہ راست رابطہ ہوا تھا۔ گزشتہ دوسال میں دونوں رہنما بالواسطہ رابطوں کے ذریعے تعاون کرتے رہے۔ شیخ رشید ، چوہدری سرور اور دیگر نے عمران خان کو ڈاکٹر طاہر القادری سے رابطے پر قائل کیا۔