سندھ میں میئرز اور ڈپٹی میئرز کی حلف برداری کل ہوگی، ڈسٹرکٹ ججوں کو حلف لینے کیلئے ہائیکورٹ کی کلیئرنس نہ مل سکی

سندھ میں میئرز اور ڈپٹی میئرز کی حلف برداری کل ہوگی، ڈسٹرکٹ ججوں کو حلف لینے ...
سندھ میں میئرز اور ڈپٹی میئرز کی حلف برداری کل ہوگی، ڈسٹرکٹ ججوں کو حلف لینے کیلئے ہائیکورٹ کی کلیئرنس نہ مل سکی

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ میں میئرز اور ڈپٹی میئرز کی حلف برداری کل ہوگی۔ ڈسٹرکٹ ججوں کو حلف لینے کیلئے ہائیکورٹ کی کلیئرنس نہ مل سکی۔نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں ججز حلف نہیں لیں گے۔

جیو نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو ضلعی چیئرمینز اور ڈپٹی چیئرمینز کی حلف برداری کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ ججوں کو بغیر اجازت پریزائیڈنگ افسر نامزد کرنے پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ سندھ میں میئرز اور ڈپٹی میئرز کی حلف برداری کا وقت صبح گیارہ بجے ہے۔

مزید : کراچی