وزیراعظم نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر کام کرنے والوںکی حفاظت کے لئے 10ہزار فورس تعینات کردی

وزیراعظم نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر کام کرنے والوںکی حفاظت کے لئے ...
وزیراعظم نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر کام کرنے والوںکی حفاظت کے لئے 10ہزار فورس تعینات کردی

  


اسلام آباد(رپورٹنگ ٹیم)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر کام کرنے والے چینی انجینئروں ، سرمایہ کاروں اور ورکروں کے تحفظ کے لئے 10ہزار پر مشتمل ایک فورس قائم کر دی ہے جو سی پیک منصوبے کے تمام راستوں پر حفاظتی اقدامات انجام دے گی۔ اس بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اس فورس میں چاک و چوبند دستے شامل ہیں جن پر چائینز سرمایہ کاروں اور منصوبے پر کام کرنے والی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں اطمینان کا اظہار کیا ہے وفاقی وزیر نے روزنامہ پاکستان کی ٹیم کو نمائش میں لگائے گئے اس فورس کے سٹال کا دورہ بھی کروایا اور بتایا کہ اس فورس کے قیام کے بعد سی پیک کے حوالے سے سامنے اٹھنے والے سکیورٹی خدشات دور ہو گئے ہیں اور چینی اپنے آپ کو محفوظ تصور کرتے ہیں اس لئے مزید سرمایہ کار بھی پاکستان آ رہے ہیں۔

مزید : قومی