روزنامہ پاکستان کے ویب چینل کی جانب سے سی پیک کانفرنس کی بھرپور کوریج،شرکاءتعریف کرتے رہے

روزنامہ پاکستان کے ویب چینل کی جانب سے سی پیک کانفرنس کی بھرپور ...
روزنامہ پاکستان کے ویب چینل کی جانب سے سی پیک کانفرنس کی بھرپور کوریج،شرکاءتعریف کرتے رہے

  


اسلام آباد(رپورٹنگ ٹیم)روزنامہ پاکستان کے ویب چینل نے وفاقی وزارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے پاک چین فرینڈ شپ سینٹر میں ہونے والی سی پیک کانفرنس اور نمائش کی بھرپور کوریج خصوصی ٹیم کے ذریعے کروائی۔ سینئر صحافی نعیم مصطفی کی سربراہی میں اس ٹیم میں 2چینی نوجوان خاتون صحافی بوا ژونگ اور میں لوا کے علاوہ کاشف شکیل شامل تھے جنہوں نے کانفرنس کے افتتاح سے آخری اجلاس اور نمائش تک تمام مرحلوں کی Liveکوریج کی ۔نوجوان چینی خواتین صحافیوں نے چینی سفیر سمیت چینی سرمایہ کاروں ، کانفرنس میں آنے والے چینی و پاکستانی مندوبین سے چائینز اور انگریزی زبان میں گفتگو کی اس کی ہر سطح پر تعریف کی گئی ہے ۔روزنامہ پاکستان کے ویب چینل پر وزیر اعظم محمد نواز شریف کی افتتاحی تقریب ، وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ فیصل اقبال نے استقبالیہ کالمات اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے آخری سیشن سے خطاب سمیت پاک چائینہ فرینڈ شپ نمائش کی مختلف مراحل بھی براہ راست دکھائے گئے ۔

مزید : اسلام آباد