عوام کو سستی بجلی مہیا کرنے کیلئے چین کی کمپنی”GORGES“ نے پاکستان میں کام شروع کر دیا، کئی پراجیکٹ زیر تکمیل
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں سستی بجلی پیدا کرنے کیلئے چین کی معروف کمپنی” گورجیس“ (GORGES)نے اپنا کام شرع کر دیا ہے۔یہ کمپنی دنیا کا سب سے بڑا600، 22میگاواٹ کا ہائیڈرو پلانٹ لگا چکی ہے۔ان خیالات کا اظہار گورجیس کے سینئر ایڈ وائزر اور کوہالہ پراجیکٹ کے ڈپٹی سی او ایم اے زبیری نے اسلام آباد میں سی پیک کانفرنس کے دوران نمائندہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ایم اے زبیری نے مزید بتایا کہ یہ کمپنی دنیا میں 65000میگاواٹ کے پراجیکٹ لگا چکی ہے۔ کوہالہ میں بھی یہ کمپنی 1124میگاواٹ کا پراجیکٹ لگا رہی ہے۔اس کے علاوہ یہ کمپنی 614کا محل پراجیکٹ، 720میگاواٹ کا کروڑ پراجیکٹ بھی لگا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سارے پراجیکٹس دریائے جہلم پر ہیں۔ کمپنی پاکستان میں ونڈ پاور پراجیکٹس میں بھی دلچسپی رکھتی ہے۔ اس سلسلے میں پچاس میگا واٹ کا ونڈ پاورپراجیکٹ پہلے ہی کام کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ پچاس میگاواٹ کے دو منصوبے بھی زیر تعمیر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کمپنی وسائل اور جدید ٹیکنالوجی سے مکمل طور پر مزین ہے ۔ ان پراجیکٹس کی تکمیل سے عوام کو سستی بجلی مہیا ہوگی۔ایم اے زبیری نے مزید کہا کہ کوہالہ پراجیکٹ کی ٹرانسمیشن لائنیں مکمل ہو چکی ہیں۔اس سال دسمبر تک اس کی تعمیر کا کام شروع ہو جائے گا۔کانفرنس میں شریک ”گورجیس“ کمپنی کے نمائندے نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں کام کرکے بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ گورجیئس کمپنی کے ان پراجیکٹس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔