’تم لوگ میرے سے شرط لگا لو کہ۔۔۔‘ شادی کی تقریب میں دولہے کی ماں ہر میز پر جاکر مہمانوں سے کیا شرط لگاتی رہی؟ سن کر ہر پاکستانی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائے گا، ایسا واقعہ آپ نے پہلے کبھی نہ سنا ہوگا

’تم لوگ میرے سے شرط لگا لو کہ۔۔۔‘ شادی کی تقریب میں دولہے کی ماں ہر میز پر ...
’تم لوگ میرے سے شرط لگا لو کہ۔۔۔‘ شادی کی تقریب میں دولہے کی ماں ہر میز پر جاکر مہمانوں سے کیا شرط لگاتی رہی؟ سن کر ہر پاکستانی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائے گا، ایسا واقعہ آپ نے پہلے کبھی نہ سنا ہوگا

  


لندن(نیوز ڈیسک)بیٹے کی شادی کے موقع پر مائیں دعا کرتی ہیں کہ ان کے لخت جگر کا گھر ہمیشہ آباد رہے لیکن برطانیہ میں منعقد ہونے والی ایک شادی کے شرکاءاس وقت حیران و پریشان رہ گئے جب دولہے کی ماں ہر کسی کے پاس جا کر یہ شرط لگانے لگی کہ اس کے بیٹے کی شادی چند دن سے زیادہ نہیں چل سکتی۔ شادی کے دن بھلا کون ایسی بیہودہ بات کرتا ہے، اور اگر یہ بات کوئی اور نہیں بلکہ خود دولہے کی ماں کر رہی ہو تو آپ سوچ سکتے ہیں کہ مہمانوں کی حیرت کا کیا عالم ہو گا۔

’داعش نے مجھے میری ہی تصویربھیجی ہے جسے دیکھ کر چیخ نکل گئی کیونکہ اس میں ۔ ۔ ۔‘ فحش فلموں کی معروف ترین اداکارہ نے ایسا انکشاف کردیا کہ ہرکسی کو ہلا کر رکھ دیا

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق اس انوکھی شادی کے حیران کن مناظر ایک مہمان نے کچھ یوں بیان کئے ”دولہے نے بہت زیادہ شراب پی رکھی تھی جبکہ دلہن اس بات پر غصے سے آگ بگولا تھی۔ دوسری جانب میں نے ایک خاتون کو ادھر اُدھر چلتے پھرتے دیکھا۔ وہ ہر میز پر بیٹھے مہمانوں کے پاس جاتی اور کہتی ’شرط لگا لو ان کی شادی چلنے والی نہیں۔ کوئی معجزہ ہی ہو گا کہ یہ چند دن اکٹھے گزار لیں۔ میں شرط لگا سکتی ہوں ان کی طلاق ہو کر رہے گی، اور بہت جلد ہو گی۔‘ جب مجھے پتہ چلا کہ وہ خاتون دولہے کی ماں تھی تو میں دنگ رہ گئی۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ پورا خاندان ہی ایک عجوبہ تھا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس