فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘کا پریمئر کل مقامی سنیما میں ہوگا

فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘کا پریمئر کل مقامی سنیما میں ہوگا
 فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘کا پریمئر کل مقامی سنیما میں ہوگا

  


لاہور(فلم رپورٹر)فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘کا پریمئر لاہور کے مقامی سنیما میں کل ہوگا جس میں فلم کی کاسٹ سمیت شوبز سے وابستہ معروف شخصیات کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ فلم ’’پنجاب نہیں جاوٗ ں گی‘‘ایک رومانٹک ڈرامہ ہے جس کی ہدایات ایوارڈ یافتہ معروف ڈائریکٹر ندیم بیگ نے دیں ہیں ، جبکہ فلم کے پروڈیوسرز میں سلمان اقبال، شہزاد نصیب، ہمایوں سعیداور جرجیس سیجا شامل ہیں، فلم کی کہانی ’’صدقے تمہارے‘‘ اور’’ پیارے افضل ‘‘جیسے ڈرامو ں کے خالق لیجنڈری پلے رائٹر خلیل الرحمان قمر نے لکھی ہے، جبکہ فلم کے کرداروں میں ہمایو ں سعید، مہوش حیات، احمد علی بٹ، عروہ حسین، اظفر رحمان، سہیل احمد بہروز سبزواری، صبا حمید، وسیم عباس اور نوید شہزاد شامل ہیں۔

مزید : کلچر