بچپن سے گلوکاری کا جنون کی حد تک شوق ہے،صائمہ جہاں
لاہور (فلم رپورٹر)معروف گلوکارہ صائمہ جہاں نے کہا ہے کہ میڈم نور جہاں کو اپنا روحانی استاد سمجھتی ہوں‘ میں نے موجودہ مقام تک پہنچنے کیلئے طویل سفر کیا ہے۔ صائمہ جہاں نے کہا کہ بچپن سے گلوکاری کا جنون کی حد تک شوق ہے،جب پہلی دفعہ میں نے پاکستان ٹیلی و یژ ن پر گانا ریکارڈ کرایا تو اس وقت میری خوشی کی انتہا نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں روزانہ ریہرسل کرتی ہوں اور ہرقسم کا کلام آسانی سے گا لیتی ہوں ۔ میڈم نور جہاں مرحومہ میری پسندیدہ گلوکارہ ہیں میں ان کو اپنا روحانی استاد سمجھتی ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ مقام تک پہنچنے کے لئے ایک طویل سفر طے کیا ہے اورمیں نے موجودہ مقام انتہائی محنت سے حاصل کیا ہے ۔صائمہ جہاں نے کہا کہ اگر سچی لگن ہو تو کامیابی کی راہیں خود بخود کھل جاتی ہیں۔