سی پی ایل، بارباڈوس اور گیانا کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی
بارباڈوس (نیٹ نیوز)کیربیئن پریمیئر لیگ میں آج منگل کو واحد میچ بارباڈوس ٹرائیڈنٹس اور گیانا ایمزون واریئرز کے مابین بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔ بارباڈوس کی ٹیم کیرن پولارڈ کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔
اب تک کھیلے گئے میچ میں بارباڈوس چار پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور گیانا چھ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔