پاکستانی کرکٹرز ثناء میرا یشیاء 21ینگ لیڈرز میں شامل

پاکستانی کرکٹرز ثناء میرا یشیاء 21ینگ لیڈرز میں شامل
 پاکستانی کرکٹرز ثناء میرا یشیاء 21ینگ لیڈرز میں شامل

  


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر ایشیاء سوسائٹی کی جانب سے ترتیب دی جانے والی ’ایشیاء 21 ینگ لیڈرز‘ کی فہرست میں شامل 30 معروف شخصیات کا حصہ بن گئیں۔خیال رہے کہ ایشیاء سوسائٹی نامی تنظیم دنیا کو ایشیاء کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے کام کرتی ہے۔ثناء میر کا انتخاب ایشیاء 21 کی 2017 کلاس کے لیے کیا گیا، جس میں ایشیاء پیسیفک کے نوجوان لیڈروں کا نیٹ ورک شامل ہے۔سوسائٹی نے مرد اکثریت والے کھیل (کرکٹ) میں خواتین کی شرکت پر مختلف رویوں کو چیلنج کرنے پر کرکٹ اسٹار ثناء میر کو اس فہرست کا حصہ بنایا۔ایشیاء 21 کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے ثناء میر دسمبر میں آسٹریلیا کے شہر میلبورن کا سفر کریں گی جہاں وہ 20 دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے کلاس 2017 کے ممبران سے ملاقات کریں گے۔اس اجلاس کا مقصد ایشیائی خطے میں مثبت تبدیلیوں اور اثرات کے لیے شراکت داری کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔ثناء میر کے مطابق قیادت ان کے لیے خدمت جیسی ہے، یہ نہ صرف لوگوں کو وہ تبدیلی لانے کی صلاحیت دیتی ہے جو وہ دیکھنا چاہتے ہیں بلکہ دوسروں کی زندگی پر مثبت اثر ڈالنے کا منفرد موقع بھی دیتی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی