پاکستان آرمی اور واپڈا کے مابین کبڈی میچ کیلئے کمیٹی تشکیل

پاکستان آرمی اور واپڈا کے مابین کبڈی میچ کیلئے کمیٹی تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان آرمی اور واپڈا کی ٹیموں کے مابین ستمبر کے پہلے ہفتے ہونے والے 5ویں سالانہ عید کبڈی میچ کے بہترین انتظامات کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دیدی گئی جس کی سربراہی عبدالخالق نون کریں گے۔میچ کے آرگنائزر گجر انٹر نیشنل یوتھ فورم کے ترجمان عبدالخالق نون نے بتایا کہ میچ کے انعقاد کے لئے شاندار انتظامات کیئے گئے ہیں اور ٹیموں کو نہ صرف ٹرافی دی جائے گی بلکہ بھاری نقد انعامات دیئے جائیں گے۔ میچ کے انعقاد سے کبڈی کا نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا ۔انہوں نے بتایا کہ فاتح ٹیم کو 3لاکھ جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو دولاکھ روپے اور ٹرافی دی جائے گی ۔
جبکہ بہترین کھیل پیش کرنے والے دو کھلاڑیوں میں دو 70 سی سی موٹرسائیکلیں دی جائیں گی ۔دونوں ٹیموں کے مابین کبڈی میچ 4ستمبر بروزپیر چک نمبر 15میں منعقد ہوگا۔اس موقع پر پرنسل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب طلحہ برکی اور سینیٹر چوہدری جعفر اقبال مہمان خصوصی ہونگے۔