ویتنام نے ٹوکیو میں منعقدہ ایشیاء بحرالکاہل روبوٹ مقابلہ جیت لیا

ویتنام نے ٹوکیو میں منعقدہ ایشیاء بحرالکاہل روبوٹ مقابلہ جیت لیا

ٹوکیو (اے پی پی)ٹوکیو میں منعقدہ ایشیاء بحرالکاہل روبوٹ مقابلہ ویتنام کی یونیورسٹی نے جیت لیا۔ جاپان کے میڈیا کے مطابق ٹوکیو میں منعقد ہونے والے ایشیاء بحرالکاہل روبوٹ مقابلے میں پاکستان، بھارت، نیپال اور جاپان سمیت 18 ممالک اور خطّوں کی 19 جامعات نے حصّہ لیا۔ اِس مقابلے کا انعقاد ایشیاء بحرالکاہل براڈکاسٹنگ یونین کی جانب سے کیا گیا تھا۔ روبوٹ مقابلے کے فائنل میں ویتنام کی لیک ہانگ یونیورسٹی نے یونیورسٹی ٹیکنالوجی ملائیشیاء کو شکست دی۔اِس مقابلے میں ہر ٹیم نے ڈِسکس کو ایک گیند پر پھینکنے کے لئے اپنے اپنے روبوٹ استعمال کیے جو سات جگہوں کے وسط میں مختلف اْونچائی کے ساتھ رکھی گئی تھیں۔ اسکورنگ پوائنٹس اْس وقت دیئے جاتے جب ایک ٹیم کی ڈِسک گیند کو ہٹاکر اْس کی جگہ پر اْتر جائے۔

مزید : عالمی منظر