امریکہ مردہ باد ریلی پر شیلنگ اور تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں،سرفراز نقوی

امریکہ مردہ باد ریلی پر شیلنگ اور تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں،سرفراز نقوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ؒ لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سرفراز نقوی مرکزی دفتر میں ہنگامی اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں آئی ایس او کی امریکہ مردہ باد ریلی پر ہونے والی شیلنگ اور تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ریلی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ان کی دھمکیوں کیخلاف صد ائے احتجاج تھی جس میں ریاست پاکستان کو چیلنج کیا گیا تھا، حالانکہ اپنے جذبات اور اپرامن احتجاج ایک جمہوری معاشرے کی پہچان ہوا کرتا ہے۔مرکزی صدر نے کہا کہ امریکہ ہماری سرحدوں کی پامالی اور پاکستان کی سلامیت کیخلاف دھمکی آمیز بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پر پاکستان کا بچہ بچہ قربان ہوگا، کوئی بھی پاکستان کے خلاف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، احتجاج ہمارا حق ہے جو ہم پرامن طریقہ سے اپنے جذبات امریکہ کے نام نہاد صدر تک پہنچانا چاہتے ہیں او رواضح کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستان امریکی افواج کیلئے قبرستان ثابت ہوگا۔
وہ بھول جائے کہ پاکستان افغانستان یا عراق ہے۔
پاکستان کا بچہ بچہ اپنی فوج کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ہنگامی اجلاس میں آئی ایس ا و پاکستان کے زیر اہتمام ملک گیر امریکہ مردہ باد مہم کا اعلان کیا گیا مرکزی صدر نے کہا امریکہ مردہ باد مہم کے تحت ملک بھر اہم مقامات پر امریکہ مخالف ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا اجلاس میں طے پایا کہ 17ستمبر کو لاہور میں مردہ باد امریکہ ریلی منعقد کی جائیگی جس میں ملک بھر سے امامیہ طلبہ شریک ہوں گے۔پاکستان میں استعمار ددشمنی اور استعمار شناسی آئی ایس او کا طرہ امتیاز رہا ہے آئی ایس او کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ پاکستان کی سرزمین پر پہلی بار امریکہ مردہ باد کا نعرہ لگا کر کر ملک کے حقیقی دشمن کو عیاں کیا ۔آئی ایس او پاکستان 1980کی دہائی سے امریکہ مخالف ریلیوں کا انعقاد کرتی چلی آرہی ہے اور ہر سال 16 مئی کو ملک بھر میں یوم مردہ باد امریکہ منانا یہ ظاہر کرتا ہے پاکستان میں آئی ایس او کے کارکنان ہی بابصیرت نوجوان ہیں جو کسی صورت استعمار دشمنی سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے