برطانیہ کے جنوبی ساحلی علاقے میں کیمیائی دھند سے 100افراد متاثر

برطانیہ کے جنوبی ساحلی علاقے میں کیمیائی دھند سے 100افراد متاثر

لندن (این این آئی)برطانیہ کے جنوبی ساحلی علاقے سسیکس میں کیمیائی دھندچھا گئی، جس سے100سے زائد افرادمتاثر ہوئے، آنکھوں اور گلے میں جلن کی شکایت پر انہیں ہسپتال میں طبی امداد دی گئی۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 133افراد کو طبی امداد ی گئی۔ کیمیائی دھند کے بعد برلنگ گپ ساحل کو خالی کرالیا گیا۔خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ گرد و غبار کے باعث آنکھوں اورگلے میں جلن محسوس ہونے لگی۔سسیکس پولیس کہنا ہے کہ کیمیائی دھند کے بارے میں کچھ کہا نہیں جاسکتا تاہم اس حوالے سے پتاچلایا جارہا ہے کہ یہ کیوں پیدا ہوئی۔پولیس نے شہریوں کوساحل پرجانے سے منع کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے،علاقہ مکین گھروں کے دروازے اورکھڑکیاں بندرکھیں۔

مزید : عالمی منظر