قائد اعظم لائبریری میں جشن آزادی کی مناسبت سے سپورٹس گالا

قائد اعظم لائبریری میں جشن آزادی کی مناسبت سے سپورٹس گالا

لاہور(پ ر)قائد اعظم لائبریری میں جشن آزادی کی مناسبت سے سپورٹس گالا منعقد ہوا۔ڈایئریکٹر جنرل پبلک لائبریریز پنجاب ڈاکٹر ظہیر احمد بابر نے بطورمہمان خصوصی خطاب میں کہا کہ سرگرمیاں صحتمند افراد بنانے میں مدد دیتی ہیں ۔ کھیل کے میدان آباد ہوں تو ہسپتال ویران رہتے ہیں۔جشن آزادی پر سپورٹس گالا اور دیگر تقریبات کے انعقاد پر میزبان قائد اعظم لائبریری کی ٹیم اور سٹاف کو مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ۔ سپورٹس گالا میں کرکٹ بیڈمنٹن،لڈو، رسہ کشی،میوزیکل چئیر اور دیگر ان ڈور کھیلوں کے مقابلے رکھے گئے ۔پنجاب پبلک لایبریری، ماڈل ٹاؤن لائبریری اور پاکستان لائبریری فاؤنڈیشن کے ملازمین ان مقابلوں میں حصہ لیا۔

عوام اور قائد اعظم لائبریری کے ممبرز نے سپورٹس گالا کی رنگا رنگ تقریبات دیکھیں

مزید : میٹروپولیٹن 4