ملک سے اندھیروں کو ختم کرنے کے وعدے کی تکمیل ہو رہی ہے،آزاد تبسم

ملک سے اندھیروں کو ختم کرنے کے وعدے کی تکمیل ہو رہی ہے،آزاد تبسم

لاہور(پ ر)پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہاہے کہ عمران خان ہر وہ کام کرتے ہیں جس سے جمہوریت کمزور ہو، عمران خان الزام تراشی کی سیاست کرکے سیاستدانوں کا وقار مجروح کررہے ہیں ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن لیگ کی قیادت میں ملک سے اندھیروں کو ختم کرنے کے وعدے کی تکمیل ہو رہی ہے ۔ مسلم لیگ ن نے 2013ء کے انتخابات میں قوم سے وعدہ کیا تھاکہ ملک کی ترقی وخوشحالی ، زراعت ، صنعت او رمعیشت کے فروغ کے لئے بجلی کی کمی پوری کر کے ملک کو روشن کریں گے۔

، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح کے اقدامات سے عوام کے خواب کو حقیقی تعبیر ملی ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عوام نوازشریف کے ساتھ ہیں اور نوازشریف کو دوبارہ وزیراعظم لائیں گے ،مسلم لیگ ن کے ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے عوام نے ہمیشہ اسی جماعت کی کارکردگی کو سراہا اور انتخاب میں شیر پر مہر لگائی،

مزید : میٹروپولیٹن 4