پریس کلب کاہنہ کا سید زاہد شاہ کی صدارت میں ہنگامی اجلاس

پریس کلب کاہنہ کا سید زاہد شاہ کی صدارت میں ہنگامی اجلاس

کاہنہ(نامہ نگار) گذشتہ روز پریس کلب کاہنہ کا سید زاہد شاہ کی صدارت میں ہنگامی اجلاس ہوا جس میں صدر پریس کلب سید زاہد شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو صدر ٹرمپ کی گیڈربھکیوں کی کوئی پروا نہیں،پاکستانی قوم تین سال سے اندرونی و بیرونی دشمنوں سے نبرد آزما ہے۔ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیانات پر شدید مذمت کرتے ہیں۔اور پریس کلب کاہنہ کی طرف سے مذمتی کرارداد پیش کی گئی ۔اجلاس میں سید زاہد شاہ،عمر شفیق ملک،ندیم ثاقب بٹ ،ڈاکٹر اکرام ،رحمت علی،ابرار بیگ،سجاد احمد ،احمد حفیظ،حاجی محمد اسلم ،اشفاق رانجھا،محمد عاشق شاکر،فداجٹ،رضاایڈووکیٹ،ملک محسن نمبردار،رانا ناصر،ملک محمدآصف نے شرکت کی۔صدر پریس کلب نے کہاکہ پاکستان کو کسی کی گائیڈ لائن کی ضرورت نہیں اور وہ اپنے تمام معاملات خود حل کر سکتے ہیں۔ایٹمی پاکستان خطے میں امن کا ضامن ہے۔پاکستانی افواج اور قوم اپنے ملک کا دفاع کرنا خوب جانتی ہیں۔ٹرمپ اپنے مشورے اپنے پاس رکھے اور کسی دماغی ڈاکٹر سے اپنا علاج کروائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4