ویتنام، 43ہزار افراد موذی بیماری میں مبتلا ہو گئے

ویتنام، 43ہزار افراد موذی بیماری میں مبتلا ہو گئے

ہنوئی (آن لائن) ویتنام میں گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران 43000 افراد ہاتھ پاؤں اور منہ کی بیماری میں مبتلا ہوئے ۔ ویتنام کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر سے ( ایچ ایف ایم ڈی ) ہاتھ پاؤں اور منہ کی بیماری کے مجموعی طور پر 43162 واقعات میں مبتلا کسی بھی شخص کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی جبکہ اس بیماری میں مبتلا 20063 افراد تاحال ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال ان واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ایچ ایف ایم ڈی کے انفکشنز کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے جو آئندہ ماہ ستمبر میں مزید بڑھنے کے امکانات ہیں ۔ واضح رہے کہ ایچ ایف ایم ڈی ہاتھ پاؤں اور منہ کی بیماری عام طور پر اب ہلکی بیماری ہے جو بچوں پر اثر انداز ہوتی ہے ۔

مزید : عالمی منظر