این اے120کا معرکہ عوام کے حقوق کی جنگ ہے،چودھری غلام عباس

این اے120کا معرکہ عوام کے حقوق کی جنگ ہے،چودھری غلام عباس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) حلقہ این اے 120 کا معرکہ عوام کے حقوق اور جدوجہد کی جنگ ہے جسے محترمہ کلثوم نواز کی قیادت میں ان شاء اللہ ایک مرتبہ پھر جیتیں گے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری غلام عباس صدر مسلم لیگ ن رچنا ٹاؤن نے انتخابی مہم کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ این اے 120 مسلم لیگ کا آبائی حلقہ ہے اور یہاں کے غیور عوام عرصہ دراز سے مسلم لیگ ن کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کرتے آئے ہیں۔ مخالفین اپنی یقینی شکست نظر آنے پر بوکھلا گئے ہیں اور فرار کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں۔ 17 ستمبر مخالفین کی شکست اور کلثوم نواز کی فتح کا دن ہے۔ عوام ملک و قوم کے خلاف سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے اپنی لیگی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام ضمیر کی آواز پر لبیک کہیں گے اور محترمہ کلثوم نواز کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر ملک اور وقوم کے خلاف سازشوں کو خاک میں ملادیں گے۔