راوی زون میں صفائی کے ناقص انتظامات برداشت نہیں کرینگے،وسیم قادر

راوی زون میں صفائی کے ناقص انتظامات برداشت نہیں کرینگے،وسیم قادر

لاہور(جنرل رپورٹر،نمائندہ پاکستان)ڈپٹی میئر وسیم قادر نے گزشتہ روز راوی زون میں اوز پاک اور ایل ڈبلیو ایم سی کے نمائندوں سے ملاقات کی اورعیدالاضحٰی کے موقع پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی میئر وسیم قادرکا کہنا تھا کہ عیدالاضحی کے موقع پرراوی زون میں کسی طور پر صفائی کے ناقص انتظامات برداشت نہیں کئے جائیں گے۔ جبکہ آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کا انتظام بھی کیا جائے۔

انہوں نے تمام افسران کو پابند کیا کہ فوکل پرسنز کے نمبر کونسلروں کو فراہم کئے جائیں اور ان کے ساتھ رابطہ میں رہیں۔ڈپٹی میئر وسیم قادر نے پچھلے سال سے دس فیصد ورکرز کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ان کا مزیدکہنا تھاکہ کام میں بہتری کے لیے عملہ چیئرمینوں سے ہدایات لیتا رہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1