گردشی قرضوں کا800ارب روپے تک پہنچنا بیڈ گورننس کی انتہا ہے،ناصر رمضان

گردشی قرضوں کا800ارب روپے تک پہنچنا بیڈ گورننس کی انتہا ہے،ناصر رمضان

لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ کے راہنما و ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ پنجاب ناصر رمضان گجرنے کہا ہے کہ گردشی قرضے800ارب روپے پہنچنا بیڈ گورننس کی انتہا ہے بڑھتا ہوا گردشی قرضہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ اور مہنگی بجلی کا باعث ہے کیونکہ بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کو جب ان کی رقم کی بروقت ادائیگی نہیں ہوتی تو وہ پاور یونٹ بند کردیتے ہیں جس سے بجلی کی سپلائی میں کمی کے باعث لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ناصر رمضان گجر نے کہا کہ عوام یہ جاننا چاہتے ہیں کہ بجلی بل اور بجلی بلوں میں ٹیکسوں کی اربوں روپے ماہانہ وصول کی جانے والی رقم اگر پاور کمپنیوں کو ان کی ادائیگی کیلئے استعمال نہیں ہورہی تو پھر یہ رقم کہاں جارہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت گردشی قرضوں کی ادائیگی کیلئے عوام کو سستی بجلی ریلیف میں رکاوٹ پیدا کیر رہی ہے۔ ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1