اقلیتی برادری کا صوبہ کی ترقی میں اہم کردار ہے،خلیل طاہر سندھو

اقلیتی برادری کا صوبہ کی ترقی میں اہم کردار ہے،خلیل طاہر سندھو

لاہور( لیڈی رپورٹر )صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب تعلیمی میدان میں قابل اور ذہین اقلیتی طلباء کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں جدید سہولیات سے لیس کر رہی ہے تاکہ وہ اپنی قابلیتوں کا لوہا منواکر پاکستان کی ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر نے اقلیتی ایم پی اے کانجی رام کے ہمراہ ایک وفد سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ وفد نے صوبائی وزیر کی اقلیتی برادری کے لئے کی جانیوالی ابتک کی کاوشوں کو بے حد سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اقلیتی برادری بالخصوص طلباء کے لئے اپنا منفرد کردار ادا کرتے رہیں گے۔ صوبائی وزیر نے وفد کا شکریہ ادا کیا اورمستقبل میں بھی اپنی خدمات خلوص اور سچائی سے ادا کرنے کی یقین دہانی کی۔انہوں نے کہا کہ ذہین اقلیتی طلباء پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے ضامن ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1