گوجرانوالہ چیمبریکم ستمبر کو کھلا رہے گا

گوجرانوالہ چیمبریکم ستمبر کو کھلا رہے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن کمیشن برائے سال 2017-18ء نے تمام ممبران کی توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نے عید الضحیٰ کے سلسلہ میں چار چھٹیوں کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق پہلی چھٹی9ذوالحجہ یکم ستمبر بروز جمعہ کو ہے جبکہ گوجرانوالہ چیمبر کے الیکشن برائے سال 2017-18ء کے شیڈول کے مطابق اس دن ایگزیکٹیو کمیٹی کی خالی نشستوں کے امیدواروں کی نومی نیشنز پر اعتراضات داخل کروائے جانے ہیں۔لہٰذا تمام ممبران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 9ذوالحجہ یکم ستمبر 2017ء بروز جمعہ کو صبح 9سے 1بجے دوپہر تک چیمبر آفس کھلا رہے گا۔

مزید :

کامرس -