سمیڈا کی مٹہ خیل اور چار سدہ میں 457.75 ملین روپے کی سرمایہ کاری

سمیڈا کی مٹہ خیل اور چار سدہ میں 457.75 ملین روپے کی سرمایہ کاری

اسلام آباد (آن لائن)چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے ترقیاتی ادارے (سمیڈا) کی کاوشوں سے خیبر پختونخوا کے علاقے مٹہ خیل اور چار سدہ مین 457.75 ملین روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں تجارتی ، صنعتی اور کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے کی جانے والی تجزیاتی تحقیق کے تنائج کے مطابق سمیڈا کی معاونت سے کی جانے والی سرمایہ کاری کے نتیجہ میں روزگار کے 3640 براہ راست جبکہ 8650 بالواسطہ مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق کے پی کے کے علاقوں مٹہ مغل خیل اور چارسدہ میں کی جانے والی سرمایہ کاری کے نتیجہ میں علاقہ میں تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔

بلکہ اس سے بے روزگاری کے خاتمے میں بھی معاونت حاصل ہوگی۔#/s#

*****

مزید : کامرس