کراچی ، ایف بی آر دفتر کے سامنے نامعلوم افراد کی فائرنگ ، 2سکیورٹی گارڈ جاں بحق

کراچی ، ایف بی آر دفتر کے سامنے نامعلوم افراد کی فائرنگ ، 2سکیورٹی گارڈ جاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آن لائن)کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ایف بی آر کے دفتر کے سامنے نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دفتر پر تعینات سیکیورٹی گارڈ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ دوسرا شخص زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق گلستان جوہر کے بلاک 14 میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دونوں سیکیورٹی گارڈ ہیں جو ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس آفس پر تعینات تھے۔دوسری جانب ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں ایک نجی سیکیورٹی اہلکار اور دوسرا ایف بی آر کا ملازم ہے۔پولیس نے جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشوں کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی شروع کردی ہے جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے۔
سکیورٹی گارڈجاں بحق

مزید :

علاقائی -