وزیر اعظم شاہد خاقان اور وزیر خارجہ18 ستمبر کو امریکہ جائیں گے

وزیر اعظم شاہد خاقان اور وزیر خارجہ18 ستمبر کو امریکہ جائیں گے

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر خارجہ خواجہ آصف جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے 18 ستمبر کو امریکہ جائیں گے جہاں وہ 23 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی ان کے ساتھ ہوں گے ۔ امریکہ میں 12 ستمبر سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس شروع ہو رہا ہے ور وزیر خارجہ خواجہ آصف سائیڈ لائن پر دوست ممالک دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور انہیں پاکستان کی خارجہ پالیسی سمیت دیگر اہم امور سے بھی آگاہ کریں گے ۔

شاہد خاقان

مزید : علاقائی