ڈوکلام،بھار ت کی چین کے سامنے پسپا ئی، افواج کی واپسی کیلئے رضامند

ڈوکلام،بھار ت کی چین کے سامنے پسپا ئی، افواج کی واپسی کیلئے رضامند

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈوکلام بارڈر پر دو مہینے سے جاری چین بھارت تنازعہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا ،بھارت نے اپنی فوجیں پیچھے ہٹانے کیلئے رضا مندی ظاہر کردی ہے جبکہ چین نے کہا ہے کہ وہ خطے میں اپنی فوجوں کی نقل و حرکت جاری رکھے گا۔چینی وزارت خارجہ نے 2 مہینے سے آمنے سامنے کھڑی فوجوں میں سے بھارتی فوج کی پسپائی کی تصدیق کردی ہے تاہم چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں اپنی فوج کے پیچھے ہٹنے کا کوئی تذکرہ نہیں کیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک اپنی اپنی فوجیں پیچھے ہٹانے پر رضا مند ہوئے ہیں جس کے بعد ڈوکلام بارڈر کا تنازعہ اپنے اختتام کو پہنچا ہے۔

چینی میڈیا بھارتی فوجوں کی پسپائی کو اپنی سفارتی فتح قرار دے رہا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی خطے میں اپنی نگرانی کی کارروائیاں جاری رکھے گی۔ بھارتی میڈیا واویلا کر رہا ہے کہ چینی فوج گزشتہ کئی سال سے اس علاقے میں پٹرولنگ کر رہی ہے اس لیے اس کی نگرانی کوئی نئی بات نہیں ہے۔

ڈوکلام بارڈر

مزید : علاقائی