ہنجروال: خاتون کو قتل کر کے دفنانے والے 3 ملزم گرفتار،بھائی بھی شامل

ہنجروال: خاتون کو قتل کر کے دفنانے والے 3 ملزم گرفتار،بھائی بھی شامل

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)ہنجروال کے علاقے میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو قتل کے بعد دفن کرنے والے بھائی سمیت تین ملزم گرفتار کر لئے گئے۔ایس پی انویسٹی گیشن صدر مہر ممتاز کے مطابق ہنجروال کے علاقے میں پسند کی شادی کرنے والی رخسانہ کو اسکے بھائی نے بہن اور بھابھی کے ساتھ ملکر قتل کیا۔ پولیس نے رخسانہ کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرایا۔ تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ملزم شرافت نے زبیدہ،آصف،شہزاد اورروبینہ بی بی کے ساتھ ملکر قتل کیا۔ ملزمان نے واقعہ چھپانے کے لئے رخسانہ کی لاش دفن کر دی تھی۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے بھائی شرافت علی ،زبیدہ اور آصف کو گرفتار کر لیا جبکہ روبینہ بی بی اور شہزاد نے گرفتاری سے بچنے کے لئے عبو ر ی ضمانتیس کرا رکھی ہیں۔

مزید : علاقائی