مانگا منڈی،ڈکیتی کی وارداتوں کو چوری میں تبدیل کرنے کا رجحان

مانگا منڈی،ڈکیتی کی وارداتوں کو چوری میں تبدیل کرنے کا رجحان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی) عید الاضحی قریب آتے ہی ڈاکووں اور چوروں کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ تھانہ مانگا منڈی پولیس آفیسران بالاکے آگے اپنا ریکارڈ درست پیش کرنے کیلئے ڈکیتی کی وارداتوں کے مقدمات کو چوری کے مقدمے میں تبدیل کر دیتے ہیں۔ اپنی نااہلی چھپانے کیلئے حکام بالا کو سب اچھا کی رپورٹ کی جاتی ہے۔تھانہ مانگا منڈی کا علاقہ چوروں ڈاکووں کی آماجگا ہ بننے سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ ایک ماہ میں تقریبا 20 چوری ڈکیتی کی وارداتیں پولیس پر سوالیہ نشان بن گئیں۔
شہریوں نے مقامی پولیس اہلکاروں پرالزام عائد کیا ہے کہ علاقے میں بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی کی وارداتیں تھانے میں من پسند افراد کا تقرر ہے۔شہریوں نے فرض شناص آفیسروں کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -