2 شہداء کے ورثاء کو نئے گھروں کی چابیاں دے دی گئیں

2 شہداء کے ورثاء کو نئے گھروں کی چابیاں دے دی گئیں

لاہور (کرا ئم ر پو رٹر )سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس اور ایس ایس پی ایڈمن رانا ایاز سلیم نے سانحہ چیئرنگ کراس کے 2 شہداء کے ورثاء کو نئے گھروں کی چابیاں دے دیں۔ تفصیلات کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل عصمت علی اور کانسٹیبل ندیم تنویرجو کہ 13 فروری 2017 کو چیئرنگ کراس بم دھماکہ کے نتیجہ میں شہید ہوگئے تھے ۔ سی سی پی او لاہور کیپٹن(ر) محمد امین وینس نے اس موقع پر کہا کہ ہم سانحہ چیئرنگ کراس کے شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور دہشت گردوں کو ان کے مذموم عزائم میں ناکام بنا دیں گے۔ سانحہ چیئرنگ کراس کے افسران کی شہادتوں نے ہمارے حوصلے پست نہیں بلکہ پہلے سے زیادہ بلند کر دیئے ہیں۔

مزید : علاقائی