جوہر ٹاؤن:سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی

جوہر ٹاؤن:سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)جوہر ٹاؤن کے علاقے میں سٹال لگانے پر سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے تیرہ سالہ نوجو ان شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے ملزم گرفتار کر کے بچے کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق جوہر ٹاؤن کے علاقے میں تیرہ سالہ سانول مین روڑ پر سٹال لگا رہا تھا جس پر سیکیورٹی گارڈ نے اسے سٹال لگانے سے منع کیا جبکہ سانول کے انکار پر سیکیورٹی گارڈ نے سانول کو ڈرانے کی کوشش کی جس دوران حادثاتی طور پر گولی چل گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے نعش کوہسپتال میں منتقل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

مزید : علاقائی