رواں برس ڈکیتی کے 40 مقدمات درج، 23کا سراغ لگایا، گلشن راوی پولیس

رواں برس ڈکیتی کے 40 مقدمات درج، 23کا سراغ لگایا، گلشن راوی پولیس

لاہور(خبر نگار) گلشن راوی پولیس رواں برس 78 اشتہاریوں کو پکڑ سکی۔ ڈاکوؤں اور نقب زنوں کا سراغ لگانے کی بجائے خانہ پری کی گئی۔ اس حوالے سے ڈی ایس پی رانا غلام عباس نے کیے گئے اقدامات کے حوالے سے کہا ہے کہ رواں برس گلشن راوی پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کی برآمدگی کی ۔ انچارج انویسٹی گیشن ساندہ فلک شیر نے بتایا کہ ڈکیتی کی دفعہ 392کے تحت مقدمات میں ملزمان کا سراغ لگایا جارہا ہے جبکہ انچارج انویسٹی گیشن گلشن راوی ارشد علی نے بتایا کہ رواں برس ڈکیتی کی دفعہ 392کے تحت 40 مقدمات درج ہوئے ہیں ان میں سے 23مقدمات ٹریس کرلیے گئے ہیں۔ ایس ایچ او ملک تیمور نے بتایا کہ نفری کم ہے۔ اس کے مقابلہ میں آبادی زیادہ جس کے باعث کرائم کنٹرول کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید : علاقائی