ڈیفنس : شہری سے 4لاکھ 65ہزار ، ملت پارک میں 4لاکھ لوٹ لیے گئے

ڈیفنس : شہری سے 4لاکھ 65ہزار ، ملت پارک میں 4لاکھ لوٹ لیے گئے

لاہور(اپنے کرا ئم ر پورٹرسے)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں چوروں نے وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، کاروں اور موٹرسائیکلوں سمیت دیگر قیمتی اشیاء چھین لیں۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس اے کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے ند یم سے 4لاکھ65ہزار مالیت نقد ی ومو بائل فون لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ لٹن رو ڈ کے علاقہ میں عبد المجید سے ڈاکو 3لا کھ رو پے نقد ی لو ٹ کرفرا ر ہو گئے، گلشن راوی کے علا قہ میں ڈاکوؤں نے صد یق اور فیملی سے 4لاکھ مالیت کی نقدی، طلائی زیورات وموبائل فون، ملت پا ر ک میں ڈاکوؤں نے کا شف کی فیملی کو یر غما ل بنا کر 4لاکھ کی نقدی و موبائل فون، نو اب ٹا ؤ ن ڈاکوؤں نے اشفاق کی فیملی سے 3لاکھ90ہزار و موبائل فون، سند رمیں ڈاکوؤں نے اخلاق سے 2لاکھ کی نقدی وموبائل فون، ستوکتلہ ڈاکوؤں نے اختر سے 1لاکھ کی نقدی و موبائل فون چھین لیا، نصیر آباد، اسلام پورہ سے کاریں جبکہ چوہنگ، ہنجروال، شا ہد رہ سے موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں ۔

مزید : علاقائی