فائل ریکارڈ روم میں داخل نہ کروانے کے 8 سال پرانے مقدمے میں گرفتار ملزم ضمانت پر رہا

فائل ریکارڈ روم میں داخل نہ کروانے کے 8 سال پرانے مقدمے میں گرفتار ملزم ضمانت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار) اینٹی کرپشن عدالت کے جج محمد قاسم خان نے فائل ریکارڈ روم میں داخل نہ کروانے کے 8 سال پرانے مقدمے میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے ملزم محمد ریاض کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے بطور زر ضمانت داخل کروانے کا حکم دیا ہے۔اینٹی کرپشن حکام کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ 2010ء میں ماتحت عدلیہ شیخوپورہ میں بطور اہلمد تعیناتی کے دوران ملزم نے ایک فائل افسر علی بنام نور بیگم ریکارڈ میں جمع نہیں کروائی تھی۔چھ 190 سات سال تک معاملہ زیر التواء رہا۔اب ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد قرار دیا کہ ملزم سے اب اور کچھ برآمد نہیں کرنا لہذا درخواست ضمانت منظور کی جاتی ہے۔

مزید :

علاقائی -